لاہور: انسداد منشیات فورس نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
اے این ایف حکام کے مطابق موٹروے پر سکھیکی کے قریب رانا ثنااللہ کی گاڑی روک کر تلاشی لی گئی تو اس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی، جس پر انہیں گرفتار کرکے لاہور منتقل کر دیا گیا، رانا ثناء اللہ کو حراست میں لیے جانے کے وقت انکے گارڈز کی جانب سے مزاحمت کی گئی، کار سرکار میں مداخلت اور قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش پر لیگی ایم این اے کے محافظ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
این ایف ترجمان کے مطابق رانا ثنا اللہ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاجائے گا جب کہ ریمانڈ کے لیے انہیں کل صبح انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ گزشتہ روز دو روز سے اپنے اس بیان کی وجہ سے شہ سرخیوں میں تھے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے لیگی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے گھروں کا محاصرہ کرنے کی بات کی تھی۔
Comments are closed.