پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی، بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ آصف زرداری کیخلاف انتقامی کاروائیاں 5 جولائی 1977ء کا تسلسل ہیں۔۔۔آمروں اور کٹھ پتلیوں نے معاشرے،معیشت اورجغرافیہ کو نقصان پہنچایا۔۔۔

پانچ جولائی کےحوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ  آمروں اور کٹھ پتلیوں نے معاشرے،معیشت اورجغرافیہ کو نقصان پہنچایا۔ ضیاءنے منشیات اورغیرقانونی اسلحہ سے نفرت، لسانیت اور مذہبی منافرت کے بیج بوئے۔ شہید بھٹو نے پوری قوم کو جگایا اورصلاحیتیں بروئے کار لاکر انہیں بااختیار بنایا۔

انہوں نے کہا شہید بھٹو سمجھتے تھے کہ غربت و افلاس قدرت نہیں انسانوں کے پیدا کردہ ہیں۔ قائد عوام کے کمزور طبقات کو بااختیار بنانے پر استحصالی گروہ چوکنا ہوگیا۔ اسی استحصالی گروہ کی سازشوں نے شہید ذوالفقار بھٹو کی حکومت کا خاتمہ کیا۔۔عوامی حکومت کے خاتمے کے بعد پیپلزپارٹی کی قیادت و کارکنان پر مظالم ڈھائے گئے۔۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کاکہنا ہے کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے تاریخ کے ہاتھوں قتل ہونے کے بجائے پھانسی کو ترجیح دی۔ بیگم نصرت بھٹو اور شہید بی بی نے بحالی جمہوریت کے لیے جدوجہد کی۔ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔۔”جمہوریت بہترین انتقام”کے نعرے تلے آمروں اور سلیکٹڈ وزیراعظم کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا سلیکٹڈ وزیراعظم ہر ادارے کو اپنی طرح سلیکٹڈ بنانے پر تلا ہوا ہے، ۔۔سلیکٹڈ وزیراعظم ملکی معیشت، اقدار اور قوت تباہ کرنے کے درپے ہے۔ آصف زرداری کیخلاف انتقامی کاروائیاں 5 جولائی 1977ء کا تسلسل ہیں۔۔آمریتی عناصر اور جمہوریت پسندوں کے درمیان جنگ ابھی جاری ہے۔کچھ بھی کرلیں، آخری فتح پاکستانی عوام کی ہوگی، غربت، افلاس اور معاشی تباہی بونے والوں کو شکست دیکر پاکستان بچائیں گے۔

Comments are closed.