اسلام آباد: پانچ ہزار پانچ سو ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کےلیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں نئی صف بندی شروع ہوگئی ، ملک بھر سے 3043 ٹیکس افسران اور اہل کار تبدیل کردیئے گئے۔
پانچ ہزار500 ارب روپے کا ٹیکس ہدف کیسے پورا ہوگا، ایف بی آر نے کمرکس لی، ٹیکس چوروں کے ساتھ ممکنہ ساز بازختم کرنے کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی، ملک بھر میں 3043 ٹیکس افسران اور اہلکار تبدیل کر دیئے گئے۔
گریڈ 20 کے افسر جاوید اقبال کو کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیل اسلام آباد تعینات کر دیا گیا جبکہ گریڈ 18 کے 20 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بھی تبدیل کردیئے گئے۔ ملک بھر سے مجموعی طور پر گریڈ 9 سے 16 تک کے 3012 ٹیکس اہل کاروں کا تبادلہ کیا گیا ہے ، کراچی میں گریڈ 9 سے 16 کے 1079 ٹیکس اہل کار تبدیل کیے گئے۔ لاہور میں یہ تعداد 830، اسلام آباد اور راولپنڈی میں461 اور پشاو ر میں 180 رہی۔ فیصل آباد اور دیگر چھوٹے شہروں کے 103 اہل کاروں کو تبدیل کیا گیاہے ۔۔
ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر تبادلوں کا مقصد ٹیکس عملے کی کارکردگی کوموثر بنانا ہے،کئی سال تک ایک ہی جگہ تعیناتی سے ٹیکس اہلکاروں بڑے مگر مچھوں سے ذاتی مراسم قائم کرلیے تھے جس کی وجہ سے ان پر ہاتھ ڈالنا مشکل ہو رہا تھا۔۔
Comments are closed.