کراچی: وفاقی حکومت نے کراچی کے تین اسپتالوں کو چلانے کے حوالے سے ہاتھ کھڑے کر دیئے اور تینوں اسپتالوں کا انتظام سندھ حکومت کو واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاق نے کراچی کے تین بڑے اسپتالوں کو چلانے سے انکار کرتے ہوئے ان کا انتظام سندھ کو واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان بڑے اسپتالوں میں جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ شامل ہیں۔
وفاقی کابینہ کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ وفاق کے پاس ان اسپتالوں کو درکار بجٹ دستیاب نہیں، کراچی کے تین بڑے اسپتال نہیں چلاسکتے، سندھ حکومت کو موقع دیا جائے کہ وہ کراچی کے تین اسپتالوں کی واپسی کے لیے نظرثانی درخواست دائر کرے۔
کراچی کے تین بڑے سرکاری اسپتالوں کی منتقلی کے معاملے پر مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ کراچی کے عوام سے نیازی سرکار کو کوئی سروکار نہیں۔
Comments are closed.