پاکستان کو ٹیکس آمدن بڑھانا قرضوں میں کمی لانا ہوگی، آئی ایم ایف

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلیے پروگرام کا مقصد معیشت کو مستحکم کرنا ہے، تاہم پاکستان کو ٹیکس آمدن بڑھانا اور قرضوں میں کمی لانا ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان سے واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کے ضمن میں جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈلپٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کیلیے آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کے استحکام کے لیے دیگر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر حکومت کے معاشی اصلاحاتی پروگرام کو سپورٹ کررہے ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام سے اداروں کو مضبوط کیا جائے گا۔

Comments are closed.