شلپا شیٹھی کا فلموں میں واپسی کا اشارہ

ممبئی۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے فلمی دنیا میں دوبارہ قدم رکھنے کا عندیہ دیدیا ہے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ

”فلمی کیریئر میں اداکارہ کو کسی نہ کسی موڑ پر اپنے پیشے کی قربانی دینی پڑتی ہے اور میرے لئے فلم نگری سے دور رہنے کی وجہ میرا بیٹا ویان ہے جسے اس وقت تمام تر توجہ کی ضرورت تھی”۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب میں کیریئر کی بلندیوں پر تھی اُس وقت ان کا بیٹا بہت چھوٹا تھا اور ان کے نزدیک انکی فیملی اولین ترجیح تھی اور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اُس وقت فلم نگری سے دور رہنے کا فیصلہ کیا۔

شلپا شیٹھی نے کہا کہ فلموں کا شیڈول پورے دن کے لئے باندھے رکھتا  ہے اور ایسی صورتحال میں اپنے بیٹے کو توجہ نہیں دے پاتی لیکن اب میں مکمل طور پر تیار ہوں، شلپا شیٹھی نے اپنی گفتگو میں اشارہ دیا کہ وہ جلد فلمی دنیا میں دوبارہ قدم رکھیں گی۔

Comments are closed.