میلان: رواں برس موسم خزاں اور سرما کے ملبوسات کی نمائش کے لیے میلان فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ فیشن ویک کا انعقاد 19 سے 25 ستمبر تک کیا گیا۔
اٹلی کے شمالی شہر میلان کو دنیا میں فیشن کا دارالحکومت سمجھا جاتا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی میلان میں فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف فیشن ڈیزائنرز نے رواں برس کے اختتام اور آئندہ سال کے لیے اپنے نئے ڈیزائن پیش کیے۔
اس فیشن ویک کی ایک خاص بات یہ تھی کہ اس بار ریڈ کارپیٹ کے بجائے یہاں گرین کارپیٹ کا تصور پیش کیا گیا جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کو اجاگر کرنا تھا۔
معروف فیشن ڈیزائنر ڈوناٹیلا ورساشے اپنے ملبوسات کی نمائش کے بعد شائقین سے بھرپور داد وصول کی۔ شائقین کے ان کے نئے ڈیزائن اور موسم کے ملبوسات کو خوب سراہا۔
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ماڈل سونم کپور اور معروف ماڈل ایملی راٹا کاؤسکی بھی گرین کارپیٹ پر موجود تھیں۔
Comments are closed.