کنگ خان کی فلم ‘زیرو’ پہلے ہی روز فلاپ

نیو دہلی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما کی فلم ‘زیرو’ پہلے دن ہی زیر ہوگئی ہے۔

شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما کی فلم ‘زیرو’ جس کی ریلیز کا کافی دنوں سے انتظار کیا جارہا تھا، بالآخر فلم آج بھارت سمیت پوری دنیا میں ریلیز ہوگئی تاہم بھارتی فلم تجزیہ نگاروں اس فلم کو پذیرائی نہیں دی۔

بھارتی فلم تجزیہ نگار ترن آدرش نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ فلم پر تبصرے کے لئے صرف ایک لفظ کا استعمال کروں گا اور وہ ‘مکمل ناکام’ ہے، ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان اور ہدایت کار آنند رائے سے بہت سی امیدیں تھیں تاہم انہوں نے بہت مایوس کیا ہے۔

Comments are closed.