ہدایت کارہ سنگیتا کے بیان پر نوجوان اداکار دانش تیمور بول پڑے

کراچی: پاکستان کے ابھرتے ہوئے خوبرو اداکار دانش تیمور نے ہدایت کارہ سنگیتا کے بیان پر خاموشی توڑ دی۔ نوجوان اداکار کا کہنا ہے کہ ہدایت کارہ سنگیتا نے ان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے، سنگیتا سے کوئی مسئلہ نہیں وہ معاملے کو پرسنل نہ بنائیں، سنگیتا کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

گزشتہ روز ہدایت کارہ سنگیتا کاپریس کانفرنس کےدوران کہاتھاکہ دانش تیمورغیرذمہ داراورنان پروفیشنل اداکار ہیں ان کے ساتھ آئندہ کام نہیں کریں گی جس کے جواب میں دانش تیمورکا کہنا ہے کہ انہیں ذاتی طور پرسنگیتا سے کوئی مسئلہ نہیں وہ معاملے کو پرسنل نہ بنائیں،سنگیتا کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

نوجوان اداکار کا کہنا ہے کہ میں کبھی سنگیتا میڈم کے احترام سے پیچھے نہیں ہٹا، ان کی فلم 2016 میں ریلیز ہونی تھی جو بعض وجوہات کی بناء نہ ہوسکی، رواں سال اچانک ریلیز کی تاریخ دی گئی، لیکن میں دوسرے پراجیکٹس میں مصروف ہوں۔

دانش تیمور کا کہنا ہے کہ کراچی مجھے فلم کی پروموشن کے لیے کی جانے والی پریس کانفرنس میں کسی نے بلایا ہی نہیں، میڈم سنگیتا کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، مجھے ان کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیمرے پر آ کر معاملات کو مزید بگاڑنا نہیں چاہتا۔

Comments are closed.