کراچی اداکارہ نیلم منیر نے فیس بک پر ایک ویڈیوجاری کیاہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ اگر تم پہچانتے ہو اور اگر تمھارے اندر ایمان ہے تو تمھیں ڈر کس بات کا ہے؟
گھبرانا نہیں ہے کیوں کہ مسلمان کبھی گھبراتا نہیں ہے لیکن جو احتیاط بتائی گئی ہے اسے اپنائیں،
ان تمام چیزوں سے بڑھ کو جو بات ہے وہ یہ کہ اللہ تعالی نے آپ سب کو ایک بار پھر موقع دیا ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ آج ہم سب کے پاس کوئی کام نہیں ہے اس لیے کھل کر عبادت کریں،
اللہ تعالیٰ کو منائیں اور اپنے رب سے معافی مانگیں کیوں کہ یہ وقت بھی خوش نصیبوں کو ملتا ہے کہ ورنہ لوگوں کی زندگیاں ایسی ہی گزر جاتی ہیں
انہوں نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ مریضوں کے لیے میں دعا گو ہوں اور اپنے رب سے معافی بھی مانگتی ہوں کہ ہم سب کو اس وبا سے نجات دلا دے کیوں کہ جب تک اللہ پاک نہیں چاہے تب تک کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔
Comments are closed.