اسلام آباد: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ نمرہ خان رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئی ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے گھر میں ہی نکاح کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے، نمرہ خان نے مداحوں کو اپنی شادی کی خوش خبری سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرکے سنائی۔
انسٹاگرام پر نمرہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ کہا کہ میرا نکاح ہوگیا ہے، مجھے آپ سب لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اپنی بیوی کا کسی دوسری عورت کے ساتھ موازنہ نہ کریں، اگر وہ آپ کے حق میں بہتر ہوتی تو اللہ تعالیٰ اسے آپ کو دے دیتا۔
Comments are closed.