علی ظفر کا سیاستدانوں کو اپنی دولت کا 5 فیصد پاکستان کو عطیہ کرنے کا مشورہ

سیاسی رہنماؤں کے لیے عاجزانہ مشورہ ہے کہ اپنی دولت کا پانچ فیصد حصہ پاکستان کو عطیہ کریںِ، علی ظفر

اسلام آباد : پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر نے سیاستدانوں کو اپنی دولت پانچ فیصد حصہ پاکستان کے نام کرنے کا مشورہ دے دیا۔

علی ظفر نے اپںے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میرا سیاسی رہنماؤں کے لیے عاجزانہ مشورہ ہے کہ اپنی دولت کا پانچ فیصد حصہ پاکستان کو عطیہ کریں۔ سیاست دانوں کے اس عمل سے قوم کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ بھی سامنے آکر آپ کے نقش قدم پر چلیں۔

علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا جس میں لکھا تھا کہ یہ بس میرا ایک خیال ہے۔

Comments are closed.