ممبئی: بالی وڈ اداکار رنویرسنگھ نے گزشتہ سال کا اختتام فلم ’سمبا‘ کی کامیابی سے کیا اور اب نئے سال کے آغاز میں فلم ‘ گُلی بوائے’ کے شاندار ٹریلر سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔
اس فلم کی ہدایت کار زویا اختر ہیں، جنہوں نے یہ فلم اسٹریٹ ریپرز ویویان فرنینڈز عرف ڈیوائن اورنوید شیخ عرف نیزی پر بنائی ہے جن کا ایک گانا ” میری گلی میں” انتہائی مقبول ہے
اس فلم میں اسٹریٹ ریپرز کی زندگی کے اتار چڑھاؤ کو دیکھایا گیا ٹریلر میں جہاں رنویر سنگھ اصلی ہپ ہاپ کرتے ہوئے چھائے ہوئے ہیں وہیں عالیہ بھٹ بھی کہیں کہیں لڑتے جھگڑتے دیکھی جا سکتی ہیں۔
فلم میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے علاوہ کلکی کوئچلن بھی شامل ہیں، جو معاون کردار ادا کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ فلم ’گلی بوائے‘ میں رنویر اور عالیہ کی جوڑی پہلی بار جلوہ گر ہوگی جو رواں برس 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Comments are closed.