کراچی :معروف ڈرامہ ، ناول نگار حسینہ معین 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔اہلخانہ کے مطابق حسینہ معین طویل عرصے سے کینسرکے مرض میں مبتلا تھیں۔
حسینہ معین کی نماز جنازہ بعد نماز عصر نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں سپرد خال کر دیاگیا۔ حسینہ معین نے تنہائیاں، دھوپ کنارے سمیت کئی یادگار ڈارمے تخلیق کیے ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور صدر آرٹس کونسل احمد شاہ سمیت متعدد شخصیات نے حسینہ معین کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
Comments are closed.