شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پاکستانی ٹک ٹاکر گرل جنت مرزا نے کہاہے کہ وہ خود چاہ رہی تھی کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگے تاہم یہ پابندی مستقل بنیادوں پر نہیں ہونی چاہیے۔
بیرون ملک مقیم جنت مرزا نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ وہ ٹک ٹاک سے لوگوں کا روزگار بھی وابستہ ہے اور نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے لیکن کچھ لوگوں اس پر غیر معیاری ویڈیو نشر کیں، فی الوقت یہ پابندی ٹھیک ہے لیکن اس کے لیے ایس او پیز بنائی جائیں جس کے بعد یہ پابندی ہٹالی جائے۔
سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کا کہناتھاکہ پاکستان میں ٹک ٹاک کے لیے مانٹیرنگ ٹیم ہونی چاہیے اور یہ ٹیم ہر ویڈیو کو پوسٹ ہونے سے قبل دیکھے، جو ویڈیو معیاری ہو ا صرف اسے ہی نشر کیا جائے۔واضح رہے کہ جنت مرزا پہلی پاکستانی ٹک ٹاکر ہیں جن کے ٹاک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز ہو گئے ہیں اس سے قبل اب تک یہ اعزاز پاکستان میں کوئی بھی حاصل نہیں کرسکا۔
جنت مرزا نے اپنی اس کامیابی پر انسٹا اسٹوری پر خوشی کا اظہار کرتے لکھا کہ ایک کروڑ فالوورز! کیا میں خواب تو نہیں دیکھ رہی۔جنت مرزا نے حال ہی میں پہلی بار میوزک ویڈیو بھی بنائی جسے اب تک ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
Comments are closed.