ریاض کے بعد جدہ میں بھی سینما گھر کا افتتاح ہو گیا

جدہ: سعودی عرب کے دوسرے بڑے شہر جدہ میں پہلے سنیما گھر کا افتتاح ہوگیا۔۔۔ سنیما گھر میں ہر ہفتے چھ فلموں کی نمائش ہوگی۔

جدہ میں پہلا سنیما گھر ریڈ سی مال کمپلیکس میں کھولا گیا۔ جو 12 سکرینوں پرمشتمل ہے۔ زیادہ ترعملے کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔سنیما میں ہر ہفتے چھ فلموں کی نمائش ہوگی، انتظامیہ کےمطابق ہرسال 35ملین افراد سنیما گھروں کا رخ کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اس سے پہلے سینما گھر کا افتتاح ہو چکا ہے۔

Comments are closed.