ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنارناوت نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں کچھ لوگ ان کے ناکام ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت ان دنوں اپنی فلم ’’منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، وہ نہ صرف اس فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں بلکہ انہوں نے فلم کی ہدایات بھی دی ہیں، ان کے مطابق بالی ووڈ میں کچھ افراد ان کی ہدایت کاری سے خوش نہیں ہیں اور ان کی ناکامی کا انتظار کررہے ہیں۔
کنگنا نے کہا کہ شوبز میں بہت سے لوگ ہیں جو ان سے خوش نہیں ہیں اوراس بات کوثابت کرنے کے منتظرہیں کہ ان میں ہدایت کاری کی صلاحیت موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ناکامی ان کے لیے بہت معنی رکھتی ہے تاہم میں بالکل بھی ان کے جیسی نہیں ہوں اورنہ کسی کی ناکامی پرخوش ہوتی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں اپنی زندگی میں جوکرنا چاہتی ہوں وہ کرتی ہوں۔
Comments are closed.