کرینہ کپور نے تیسری بار حاملہ ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

حاملہ نہیں ہوں، سیف کہتے ہیں کہ وہ پہلے ہی ملک کی آبادی بڑھانے میں کافی حصہ ڈال چکے ہیں، کرینہ کپور

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے تیسری بار حاملہ ہونے کی خبروں سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

گزشتہ دنوں کرینہ کے ایک دوست نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی تھی جس میں کرینہ کے ساتھ ان کے شوہر سیف علی خان بھی موجود تھے۔ جس کے بعد ان کے مداحوں نے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں شروع کردی تھیں۔

کرینہ کپور ان دنوں اپنے دونوں بیٹوں تیمور اور جے اور شوہر سیف علی خان کے ہمراہ لندن میں چھٹیاں منارہی ہیں۔اب کرینہ کپور نے ان قیاس آرائیوں پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اپنے حاملہ ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

اپنے انسٹاگرام پیغام میں کرینہ نے کہا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں، سیف کہتے ہیں کہ وہ پہلے ہی ملک کی آبادی بڑھانے میں کافی حصہ ڈال چکے ہیں۔

Comments are closed.