وکی کوشال اور کترینہ کیف کی شادی کی خبروں کی تردید سامنے آگئی

ممبئی : اداکار وکی کوشال کی کزن اپاسنا ووہرا نےکہا ہے کہ بالی ووڈ میں اکثر اس طرح کی افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں اور بعد میں پتہ چلتا ہے کہ بات کچھ اور تھی۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکی کوشال کی کزن نے کہاکہ ،میں نے اپنے بھائی وکی کوشل سے بات کی ہے ایسا کچھ نہیں ہے۔ میں اس معاملے پر مزید تبصرہ کرنا نہیں چاہتی لیکن اس وقت کوئی شادی نہیں ہورہی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے بالی ووڈ میں اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ بھارتی میڈیا میں دونوں کی شادی کی تاریخ اور شادی کا وینیو تک بتایا جاچکا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف اگلے ماہ 9 دسمبر کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں سکس سینسز باروارہ قلعہ میں شادی کریں گے۔

اب دونوں کی شادی کے حوالے سے تازہ ترین خبریں سامنے آئی ہیں جس کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی محض افواہوں سے زیادہ اور کچھ نہیں۔اپاسنا ووہرا وکی اور کترینہ دسمبر میں شادی نہیں کررہے۔ اگر ایسا کچھ ہوا تو دونوں خود اس بات کا اعلان کریں گے۔

Comments are closed.