خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کو سالگرہ پر محبت بھرا پیغام دے دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کوسالگرہ کی مبارکباددی اور ان کے ساتھ گزرےلمحات کی ویڈیو شئیر کی ۔
ماہرہ خان نے کہاکہ،، میرے جگر کا ٹکڑا،، میرا بابر، تم اچھی طرح جانتے ہو کہ تم میرے لیے کتنے اہم ہو، میں شکرگزار ہوں کہ ہم ایک دوسرے سے ملے۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں مزید لکھا کہ ہمارا یہ تعلق ہمیشہ محبت، خوشیوں اور عزت سے بھرا رہے، ہم ایسے ہی گانے گاتے اور ڈانس کرتے رہیں، میں ہمیشہ تمہیں پیار کرتی رہوں گی، سالگرہ مبارک۔
Comments are closed.