پاکستانی  فلم’’زندگی تماشا،، نے ایشین ورلڈ فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا

 ایشین ورلڈ فلم فیسٹیول کی ورچوئل تقریب 15 مارچ کو منعقد ہوئی جس میں 20 ممالک کی 40 فلموں کو دکھایا گیا۔ فیسٹیول کے دوران فلم ’’زندگی تماشا‘‘ نے بہترین فلم کا اسنو لیوپرڈ ایوارڈ جیتا۔

فلم کے ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ نے جیوری ممبر لوبا بالاگووا کندور سے ایوارڈ حاصل کیا۔ جب کہ فلم کے مرکزی اداکار عارف حسن کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

 اس سے قبل فلم ’’زندگی تماشا ‘‘ بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ جب کہ اسے پاکستان کی جانب سے آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا بعد ازاں یہ فلم آسکر کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی۔

Comments are closed.