ہندی اور اردو زبان کے معروف بھارتی شاعر 70 سالہ راحت اندوری کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ہسپتال میں دورانِ علاج انتقال کرگئے۔انہیں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
اے این آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ راحت اندوری کو آج 2 ہارٹ اٹیکس آئے اور انہیں 60 فیصد نمونیا تھا۔ٹوئٹ میں کہا گیا کہ سری اورو بندو ہسپتال کے ڈاکٹر ونود بھنڈاری نے بتایا کہ اردو زبان کے شاعر راحت اندوری کا انتقال ہسپتال میں ہوا۔
ڈاکٹر ونود کے مطابق انہیں آج دل کے 2 دورے پڑے اور وہ جانبر نہ ہوسکے، انہیں 60 فیصد نمونیا بھی تھا۔
راحت اندوری کی نظموں، غزلوں اور مختلف اشعار کی متعدد کتابیں شائع ہوچکی ہیں اور انہوں نے 40 سے زائد بولی وڈ فلموں کے لیے درجنوں مقبول گیت لکھے
انہیں بھارت میں عصر حاضر کا شاعر بھی کہا جاتا ہے اور وہ بھارت میں اقلیتوں اور خصوصی طور پر مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر بھی شاعری کرتے رہے۔
Comments are closed.