امریکی گلوکارہ ریانا نے والد کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک

لاس اینجلس: بارباڈوس سے تعلق رکھنے والی معروف پاپ گلوکارہ ریانا نے اپنے والد کے خلاف ان کے برانڈ کے نام کو کاروبار میں استعمال کرنے پر مقدمہ دائر کردیاہے۔

لاس اینجلس کی عدالت میں دائرکردہ اپنی شکایت میں ریانا جن کا پورا نام رابِن ریانا فینٹی ہےنے اپنے والد رونلڈ فینٹی پرالزام لگایا کہ انہوں نے اپنے پارٹنر کے ساتھ مل کر ان کے ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کی جبکہ ایسا پیش کرنے کی کوشش کی کہ انکا کاروبار فینٹی انٹرٹینمنٹ گلوکارہ سے منسلک ہے۔

تیس سالہ ریانا نے کہا کہ وہ اس نام کو سال 2012 سے اپنے میک اپ اور دیگر کاروبار کے لیے استعمال کررہی ہیں۔ فینٹی انٹرٹینمنٹ ایک ٹیلنٹ اور پروڈکشن کمپنی ہے، جسے 2017 میں رونلڈ اور ان کے ساتھی نے قائم کیا۔

عدالت میں دائر اپنی درخواست میں ریانا نے مطالبہ کیا کہ ان کے والد رونلڈ فینٹی اس برانڈ کے نام کو فوری استعمال کرنا بند کریں جبکہ ہونے والے نقصان کی بھرپائی بھی دیں۔ تاہم فینٹی انٹرٹینمنٹ کمپنی نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Comments are closed.