پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے فیشن برانڈ کے مالک زین احمد سے شادی کر لی ہے۔ شوبز سے متعلق سوشل میڈیا پیجز پر پہلے ہی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں کینیڈا میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں، جن کی کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھیں۔
انسٹاگرام پر نکاح کی تصدیق
اب آئمہ بیگ اور زین احمد نے انسٹاگرام پر باقاعدہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے نکاح کی تصدیق کر دی ہے۔ ان تصاویر میں دونوں عروسی ملبوسات میں دکھائی دے رہے ہیں، جس پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا تانتا بندھ گیا ہے۔
آئمہ بیگ کا جذباتی پیغام
آئمہ بیگ نے کیپشن میں لکھا کہ “میں نے گزشتہ رات اپنے بہترین دوست سے شادی کر لی، الحمدللہ۔ اب بھی یہ سب خواب جیسا لگتا ہے کہ واقعی ایسا ہو گیا۔”
انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس نئے سفر میں دونوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔ کیپشن کے آخر میں دل والے ایموجیز کا استعمال بھی کیا گیا۔
مداحوں کی مبارکباد اور نیک تمنائیں
تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی مداحوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے اور اس نئے سفر میں کامیابی کی دعا کی ہے۔
Comments are closed.