للت مودی سے شادی کی خبروں پر سشمیتا سین کا ردعمل سامنے آگیا

بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کے حوالے سے گزشتہ روز یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ کے بانی اور پہلے چیئرمین للت مودی سے خاموشی سے شادی کرلی ہے۔

گزشتہ روز للت مودی نے انسٹاگرام پر سشمیتا سین کے ساتھ متعدد تصاویر شیئر کیں اور اس کے ساتھ ایک پیغام بھی پوسٹ کیا جس کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوا۔

انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے للت مودی نے کہا کہ ابھی ابھی ورلڈ ٹور سے لندن واپس آیا ہوں، یہاں میں اپنی نیٹر ہالف سشمیتا سین کا تذکرہ کرنا چاہوں گا، بالآخر ایک نئی زندگی کی شروعات ہوگئی ہے، لگتا ہے میں چاند سے بھی اوپر ہوں۔

https://www.instagram.com/p/Cf_uKEcgzea/?igshid=YmMyMTA2M2Y=

للت مودی نے خود وضاحت جاری کی اور کہا کہ میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ابھی شادی نہیں کی، صرف ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، شادی بھی ایک دن ہو جائے گی۔تاہم آج سشمیتا سین نے بھی  للت مودی سے  شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان تمام افواہوں کی تردید کردی۔بالی وڈ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی دونوں بیٹیوں کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی شادی نہیں ہوئی،نہ ہی کوئی انگوٹھیوں کا تبادلہ ہوا لیکن میں غیر مشروط محبت میں گھری ہوئی ہوں۔

https://www.instagram.com/p/CgB8of5tHit/?igshid=YmMyMTA2M2Y=

سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ کافی وضاحت دے دی، اب اپنی زندگی میں واپس جائیں اور  کام کریں۔

Comments are closed.