شوبز انڈسٹری میں ہم جنس پرستی کا رجحان لاہور سے پروان چڑھا:اداکارہ میمونہ قدوس

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میمونہ قدوس نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ہم جنس پرستی کا رجحان لاہور سے پروان چڑھا ہے اور وہاں یہ معاملہ زیادہ عام ہے۔ ان کے مطابق اگرچہ کراچی میں بھی اس طرح کے معاملات دیکھنے کو ملتے ہیں مگر لاہور میں کھلم کھلا پارٹیاں منعقد کی جاتی ہیں۔

لاہور اور کراچی کا تقابلی جائزہ
میمونہ قدوس کا کہنا تھا کہ لاہور کی انڈسٹری میں زیادہ “گند” پایا جاتا ہے، وہاں کے لوگ زیادہ غلط ہیں اور اکثر دوسروں پر برتری جتانے کی عادت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے لوگوں کے پاس لکھوں بھی نہیں ہوتے لیکن باتیں کروڑوں روپے کی کرتے ہیں۔ اس کے برعکس کراچی کے لوگ زیادہ پروفیشنل ہیں اور ان کے رویوں میں مطلب پرستی نمایاں ہے۔

کراچی کے رویے اور پروفیشنل ازم
اداکارہ کے مطابق کراچی میں پروفیشنل ازم نے انسانیت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وہاں تعلقات بھی مفاد کے بغیر قائم نہیں کیے جاتے۔ حتیٰ کہ گرل فرینڈ بنانے کے لیے بھی پہلے ڈیل طے کی جاتی ہے کہ بدلے میں کیا کچھ دیا جائے گا، بصورت دیگر تعلق ختم کر دیا جاتا ہے۔

کاسٹنگ کاوچ اور استحصال
میمونہ قدوس نے پوڈکاسٹ میں یہ اعتراف بھی کیا کہ شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاوچ (کام کے بدلے جنسی تعلق) کا رواج موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مرد بھی اس کا شکار ہوتے ہیں اور انہیں بھی ہراسانی اور استحصال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Comments are closed.