ٹائیگر شروف اور دشا پاٹنی کی راہیں جدا، 6 سالہ تعلق کے بعد بریک اپ ہوگیا

بالی ووڈ کے اداکار ٹائیگر شروف اور دشاپاٹنی نے چھ سالہ تعلق کے بعد راہیں جدا کر لی ہیں

بھارتی میڈیا کے مطابق دشا پاٹنی اور ٹائیگر شروف میں گزشتہ چھ سال سے تعلق تھا دونوں نے عوامی سطح پر کبھی اس کا اعتراف نہیں کیا تھا ، دونوں ہی کہتے رہے ہیں کہ ان کے درمیان افیئر نہیں دوستی ہے تاہم اب یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ دونوں میں بریک اپ ہوگیا ہے جس کی تصدیق ٹائیگر شروف کے ایک دوست نے کی ہے۔

بھارتی میڈیا نے دوست کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ٹائیگر شروف بریک اپ کے بعد کسی قسم کے تناؤ میں نہیں اور اپنے کام پر فوکس کیے ہوئے ہیں۔

Comments are closed.