ممبئی: مزاح اور قہقہوں سے بھرپور فلم دھمال کے تیسرے سیکوئل ‘ٹوٹل دھمال’ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔
ٹوٹل دھمال میں دو نئے اداکاروں کی انٹری ہوئی ہے، انیل کپور اورمادھوری ڈکشٹ کئی برسوں کے بعد ایک ساتھ ‘ٹوٹل دھمال’ میں جلوہ گر ہوں گے۔
دھمال سیریز کی تیسری فلم میں ایک مرتبہ پھر اجے دیوگن کے ساتھ ارشد وارثی، رتیش دیش مکھ اور جاوید جعفری کاسٹ کا حصہ ہیں۔
The Wildest Adventure has begun!
Watch the #TotalDhamaalTrailer https://t.co/ApmEU7wZeV— Ajay Devgn (@ajaydevgn) January 21, 2019
ہدایت کار اندرا کمار نے ٹوٹل دھمال کی ہدایت کاری کی، اس سے قبل 2007 میں ریلیز ہونے والی ‘دھمال’ اور 2011 میں ‘ڈبل دھمال’ کی ہدایت کاری کے فرائض بھی انہوں نے انجام دیے۔
‘ٹوٹل دھمال’ کو دسمبر 2018 میں ریلیز ہونا تھا تاہم پوسٹ پروڈکشن اور گرافکس میں تاخیر کے باعث ریلیز کی تاریخ ملتوی کرنا پڑی اور اب فلم 22 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم کی کاسٹ کی جانب سے بھی فلم کے پوسٹرز اور ٹریلیر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.