گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا

اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید 16 دسمبر 2016ء کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ تاہم فرحان سعید اور عروہ حسین  کی اب علیحدگی کی خبریں متعدد ویب سائٹ پر جاری ہوچکی ہیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ دوںوں شخصیات نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سوشل میڈیاویب سائٹس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ تین سال تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے والے فرحان سعید اور عروہ حسین کے درمیان اب اختلافات کافی بڑھ چکے ہیں تاہم اب تک دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔

اس سے قبل عروہ نے ٹی وی شو کے دوران میزبان صنم بلوچ کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہیں پتا چلے کہ فرحان سعید دوسری شادی کر رہے ہیں تو وہ شادی رکوانے کے لیے نہیں جائیں گی اور اُن کے فیصلے پر خاموشی اختیار کریں گی۔

Comments are closed.