مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی کترینہ کیف پر فدا

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف پر دل ہاربیٹھے جس کااظہار انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر کیا ہے۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے حسن پر سلمان خان اور رنبیر کپور سمیت متعدد اداکار فدا ہیں اوراب ان کے عاشقوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اب بالی ووڈ کے مسٹر فیکشنسٹ عامر خان بھی ان کے عشق میں گرفتار ہوگئے ہیں۔ اداکار عامر خان نے کترینہ کیف  کی ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کی پہلی جھلک انسٹاگرام پر شیئر کراتے ہوئے ان کے لیے اظہار محبت کردیا۔

عامر خان نے کترینہ کیف کو سب سے خوبصورت ٹھگ قراردیتے ہوئے لکھا’’دھوم3‘‘کے وقت سے میرا ان پر دل آیا ہوا ہے، پر کہنے کی ہمت کبھی نہیں ہوئی، کوئی اگر انہیں یہ بتادے تو بڑی مہربانی ہوگی‘‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف عامر خان کے ساتھ فلم’’دھوم3‘‘میں کام کرچکی ہیں اور اب دونوں ایک بار پھر فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے، فلم میں کترینہ کیف ثریا جان نامی ٹھگ کا کردار اداکررہی ہیں۔ فلم 8نومبر کوریلیز ہوگی۔

Comments are closed.