سیالکوٹ: معروف ماڈل روشان کا کہنا ہے کہ بلال رؤف نے اسے شوٹنگ کے بہانے بلاکر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
ماڈل روشان نے الزام لگایا ہے کہ سیالکوٹ کے علاقے گوہد پور کے رہائشی اور ایچ بی آر اسٹوڈیو کے مالک بلال رؤف نے اسے کپڑوں کی ماڈلنگ کے بہانے لاہور سے بلایا اور اپنے اسٹوڈیو میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
ماڈل روشان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملزم نے دوران زیادتی میری برہنہ ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں۔ اس کے ساتھ ہی ملزم بلال نے مجھے چپ رہنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا اگر میں نے اس واقعے کے بارے میں کسی کو بتایا تو وہ مجھے بدنام کردے گا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Comments are closed.