کروناویکسین طب کے سائنسدانوں کاانسانیت کے لئے ایک تحفہ اور ہمارا رویہ

عام آدمی

کرونا ویکسین اور ہمارا رویہ

جب سے اس مرض نے دُنیا میں جنم لیا تب سے ہر طرف تباہی ہی تباہی دُنیا کی معشیت تباہ برباد ہو گی ہر طرف ہر جگہ کرونا کا ہی راج ہے۔جیسے ہی اس مرض نے اپنے پنجے گاڑھے تو پوری دُنیا کے سائنسدان ڈاکٹر اور طب کے شعبہ سے جو جو منسلک ہے وہ اپنی زندگی کو ایک پیارا سا تحفہ بنا کر انسانیت کے ساتھ جُڑ گے۔اور اس کا علاج تلاش کرنا شروع کردیا دن ہفتوں میں بدلے ہفتہ مہینوں میں بدل گے۔

ایسے میں کسی انسان نے ایک بیان داغ دیا جی جو ویکسین بن رہی ہے وہ بل گیٹس نامی انسان بنوا رہا ہے اُس میں ایک چپ ہے جو انسان کے اندر ڈال دی جائیں گی اور چند افراد امریکہ میں بیٹھ کر پوری دُنیا کو کنٹرول کریں گے اوہ میرے خُدایا یہ کیا ماجرا ہے علاج دریافت ہونے سے پہلے ہی مشکوک ہوگیامجھ جیسے عام آدمی اور مجھ جیسے ہزاروں لاکھوں نے بنا سوچے سمجھے بنا کوی جانچ پڑتال کیے سب سچ مان لیا

آخرکار پھر کچھ سوچنے پر مجبور ہوگیا امریکہ کیا اپنے شہریوں کی زندگی سے کھیلے گا کیا وہ اپنے فوجی جوانوں کو لگوائیں گا سوالیہ نشان ہے جو اپنے ایک انسان کی خاطر دنیا میں اُودھم مچا دے وہ اپنی پوری قوم کی زندگی سے کھیلے گا ؟؟

پوری دُنیا کے سائنسدان دن رات ایک کر کے انسانیت کو بچانے کی خاطر ویکسین تیار کر رہے ہے اور ہم بس اندھی تقلید بنا مقصد بحث مباحثہ میں مصروف چائنہ روس انگلینڈ جاپان فرانس جرمن سپین پاکستان انڈیا دُنیا کہ ہر مُلک اس ویکسین کی تیاری میں مصروف ہے تاکہ اس وباء سے نمٹا جائیں

آپ سوچیں ذرا کہ امریکہ کی جو ویکسین ہے کیا وہ ضروری ہے نہ لگوائیں وہ کم از کم دوسرے ممالک کی لگوا لے دُنیا کا کون سا مُلک چاھتا ہے کہ ہم کسی انسان کے غُلام بن جائیں کیا یورپ چائنہ روس جاپان وغیرہ ایسے ممالک امریکہ کی غلامی یا بل گیٹس کی غلامی پسند کریں گے ؟

آخر ہم میں ہیں کیا راز جو وہ حاصل کرنا چاھتا ہے ؟؟

فرض کریں ایسا ہی ہوسکتا ہے تو کیا پوری دُنیا کی انٹیلی جنس فیل ہوگی تھی یا کہی بھنگ پی کر سو رہی تھی کچھ شعور کو بیدار کرلیں۔لیکن پہلے کچھ جانچ پڑتال ریسرچ کر لیں کہی وقت ہاتھ سے نہ نکل جائے

1 Comment
  1. AKHTAR says

    100% AGREED WITH YOUR THINING. WE HAVE TO MAKE SURE BEFORE SPREADING SPECULATIONS.

Comments are closed.