اسلامیہ یونیورسٹی واقعہ، مردوں کے معاشرے میں کیاصرف عورت ہی مجرم ہے؟

تحریر: حافظ احمد۔ بارسلونا سپین

بہاولپور یونیورسٹی ویڈیو سکینڈل کی بابت بات کرتے ہوئے پاکستان کے ایک معروف اینکر کہہ رہے تھے کہ یونیورسٹی میں پینتیس ہزار لڑکیاں ہیں ان سب کا کردار خراب نہیں ہے۔

جن کو بلیک میل کیا گیا ، ہراساں کیا گیا، استحصال کیا گیا بس ان کا کردار مشکوک ہے اور خاندان والوں کا قصور ہے کہ وہ ان کی حفاظت نہیں کر سکے۔

وہ یہ بھی بتا رہے تھے کہ کیمپس کے اندر اپنے کلاس فیلوز ، یا یونیورسٹی فیلوز کے ساتھ ان کے اٹھنے بیٹھنے کی یونیورسٹی کے سکیورٹی کیمروں سے ریکارڈ کی گئی ویڈیوز کو سیکورٹی انچارج نے بلیک میلنگ کےلیے استعمال کیا۔ اور لڑکیوں کو مجبور کیا جاتا رہا کہ وہ ان کی بات مانتے ہوئے اپنا جنسی استحصال کروائیں اور خاموشی سے وہاں جائیں جہاں انھیں بھیجا جائے۔

اس سارے معاملے میں ان لڑکوں کا ذکر نہیں ہے جو یونیورسٹی کے سکیورٹی کیمروں میں ان لڑکیوں کے ساتھ ریکارڈ ہوئے ہیں۔

یہ اینکر پچپن سو ویڈیوز، پارٹیز اور منشیات سمیت تمام مدعے میں طارق چیمہ کے بیٹے اور دوستوں کو اس کا مرکزی کردار ظاہر کر رہے تھے۔ جس سکیورٹی انچارج نے یونیورسٹی کے سکیورٹی کیمروں میں آنے والی لڑکیوں کی ویڈیوز کو یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کرنے کی بجائے لوگوں تک پہنچا کر اس سارے معاملے کا آغاز کیا اس سکیورٹی آفیسر،اس کے دوستوں اور محکمے کا انھوں نے بہت کم ذکر کیا ہے۔

یہ ویڈیوز والا معاملہ ہے کیا؟ اس کے بارے میں متضاد اطلاعات اور رائے ہے مگر جس بات پر سب متفق ہیں وہ یہ ہے کہ جن کا استحصال ہوا ہے وہ بد کردار لڑکیاں ہیں

 ایسی ڈگری لینے سے بہتر ہے بندہ گھر بیٹھ جائے۔ یعنی مجرموں کو سزا دینے کی بات نہ کی جائے بلکہ خاندان والوں کو اتنا مجبور کر دیا جائے کہ وہ اپنی لڑکیوں کو ہی مجرم سمجھتے ہوئے ان کی جان لے لیں یا کم از کم یونیورسٹی جانے پر پابندی عائد کر دیں۔

نوٹ: نیوز ڈپلومیسی اور اس کی پالیسی کا رائٹرکے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

 

8 Comments
  1. Ezosqu says

    purchase fenofibrate generic fenofibrate for sale oral tricor 200mg

  2. Nheeha says

    buy tricor 160mg online order tricor 200mg generic order tricor generic

  3. Lmbqrt says

    cost of cialis purchase viagra online cost viagra 100mg

  4. Nvpqmg says

    zaditor 1mg sale imipramine 25mg tablet buy tofranil 75mg without prescription

  5. Anqpic says

    order tadalafil 5mg for sale buy cialis 40mg pills over the counter viagra

  6. Ecqxma says

    purchase ketotifen for sale capsules ziprasidone 40mg tofranil 25mg uk

  7. Wimsrp says

    buy generic minoxidil for sale cheap tamsulosin 0.2mg buy ed medications

  8. Wksews says

    buy precose 50mg for sale glyburide 2.5mg for sale buy fulvicin pills

Comments are closed.