بطور کونسلر 4 سال مکمل، سیوتادانوس کی طرح دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی تارکین وطن کو موقع دیناچاہے۔ طاہر رفیع

کل میں نے ضلع سیوتات بیئا میں کونسلر کی حیثیت سے ایک مرحلہ مکمل کیا ہے۔

یہ ایک پیچیدہ لیکن بہت خوبصورت ضلع بھی ہے۔ وہ ضلع جس میں، میں بیس سال سے زائد عرصہ سے سماجی کام اور سیاست دان کے طور پر چار سال سے کام کر رہا ہوں۔اس دوران بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا جو میری پیشہ وارانہ زندگی کہ لیئے سرمایہ ہے۔

یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ میں ضلع کے رہائشیوں،تنطیمات،کاروباری حضرات کی مختلف ضروریات کا دفاع کرنے میں کامیاب رہا ہوں۔

میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اپنی پارٹی سیوتادانس کا جنہوں نے مجھے کام کرنے اور ضلع میں پڑوسیوں، ہمسایئوں، اداروں اور کاروباری حظرات کے حقوق کا دفاع کرنے کا موقع فراہم کیا۔

میں مختلف سیاسی گروپوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو اس سفر میں ساتھ تھے۔

 شکریہ گواردیا اربانہ ،موسوس اور دیگر سکیورٹی اداروں کا جنہوں نے دل جمی کی ساتھ اپنا کام کیا ۔

شکریہ ضلع کی تمام سماجی، مذیبی تنطیمات کا جنہوں نے بہت عزت دی۔

ڈسٹرکٹ کہ تمام حکومتی ملازمین، مختلف ٹیکنیشنزکا بے حد شکریہ

اس ضلع کو چلانے میں شامل ضلع کہ ڈپٹی میئر جوردی ریباسا اور صدر جناب جوردی کورونا کا بھی شکریہ۔

شکریہ تمام پاکستانی کمیونٹی کا، میرے تمام ساتھیوں کا جنہوں نے مختلف اوقات میں میری ہمت بڑھای اور ساتھ کھڑے رہے۔

جیسا کہ اس ڈسٹرکٹ میں پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد ہے لہازا وہ سیاسی جماعتیں جنہوں نے الیکشن جیتا ہے ان کو چاہیئے کہ وہ بھی کسی پاکستانی کو ضرور بحثیت کونسلر اس ڈسٹرکٹ میں کام کرنے کا موقع فراہم کریں تا کہ کمیونٹی پراعتماد طریقے سے اپنے مسائل کا حل کروا سکے۔

 اس چار سال کہ سفر میں ہمارے ڈسٹرکٹ کی صدر محترمہ مارینا گاسول جن کا تعلق اسکیرہ رپبلکا سے تھا وہ ہم سے جدا ہو گیئں اور ہم ایک بہت عمدہ شخصیت سے محروم ہوگئے ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔

سیوتات بیئا میرا ڈسٹرکٹ ہے مجھے اس سے پیار ہے جیسے مجھے بارسلونا سے پیار ہے۔میں اپنا کام بحثیت سماجی ورکر جاری رکھوں گا جب تک میرے اللہ نے مجھے توفیق دی۔

4 Comments
  1. Itcjsg says

    tricor sale purchase fenofibrate pills fenofibrate 200mg oral

  2. Cuhmoy says

    ketotifen 1 mg over the counter order ketotifen 1 mg generic order imipramine 75mg generic

  3. Mrsytv says

    precose 25mg cost fulvicin where to buy order fulvicin 250mg for sale

  4. Slekwa says

    minoxidil price mintop drug medicine erectile dysfunction

Comments are closed.