گزشتہ روز ایک ساوتھ امریکن تنظیم کی طرف سے ایک افطار پارٹی میں شرکت کاموقع ملا۔ جس کا مقصد ان کا اپنے دائرہ کار کو باقی ورکرز خصوصاً مسلمان کیمونٹی تک بڑھانا اور یکم مئی کے حوالے سے بات کرنا تھا۔ان کے طریقہ کار اور کام کو دیکھ کر اس بات کا شدت سے احساس ھوا کہ پاکستانی کیمونٹی میں ایسی تنظیم کی شدت سے کمی ہے جو نہ صرف پاکستانی ورکرز کو (مزدور نہیں لکھوں گا کیونکہ اس سے پاکستانی کمپلیکس میں مبتلا ھو جاتے ہیں ) نہ صرف ان کے حقوق سے آگاہ کرے بلکہ حقوق حاصل کرنے میں مدد بھی کرے۔
چند پاکستانی تنظمیں ہیں مگر سب پر کسی نہ کسی سرمایہ دار کا اثر ہے یا وہ کسی غاصب سرمائے دار سے بات کرنے کی جرات نہیں رکھتیں۔ ھمارے ہاں سرمایہ دار طبقے کو التجا کی جاتی ہے مذہب کا حوالہ دیا جاتا ہے مگر ورکر طبقے کو اس کے حقوق سے آگاہ نہیں کیا جاتا یا یہ نہیں کہا جاتا کہ جس کے ساتھ زیادتی ھو رہی ھو وہ ھمارے پاس آئے ہم اس کی مدد کریں گے۔ بہرحال کل جتنی بھی تقریریں یا معلومات فراہم کی گئیں وہ کسی کے خلاف نہیں تھیں بلکہ صرف اور صرف آپ کے حقوق کے بارے میں تھیں، بنک کے معاملات ،انشورنس کا صیح استعمال جیسے بے شمار معاملات جن کا کسی شخص سے تعلق نہیں بلکہ آپ کے حقوق سے ہے ان کے بارے میں بھی بات کی گئی ایسی بہت سی باتیں تھیں جو اتنا عرصہ گذارنے کے باوجود علم میں نہیں تھیں۔
ورکر کا استحصال ہر جگہ ہر معاشرے میں موجود ہے اس سے بچنے کا انحصار نہ صرف آپ کی معلومات بلکہ حکومتی قوانین سے بھی ہے کچھ سیاسی پارٹیاں ورکرز کے حقوق کے بارے میں فعال ہیں اور کچھ جان بوجھ کر چشم پوشی کرتی ہیں اور ہم میں سے اکثر لاعلمی میں ان پارٹیوں کو سپورٹ کر رہے ھوتے ہیں جو ورکرز کی بجائے سرمائے دار کو تحفظ دے رہی ھوتی ہیں ۔ اسی وجہ سے ہر پارٹی اور اس کے نظریات کی کھل کر وضاحت کی گئی۔ جس طرح انتہا پسند پارٹیاں بھی سیاست میں شامل ھو رہی ہیں پاکستانی کیمونٹی کو بھی جاگنا ھو گا اور کھانے پینے اور فوٹو سیشن سے نکل کر اب عملی زندگی میں مقامی کیمونٹی کے ساتھ ملکر بھرپور کردار ادا کرنا ھو گا ۔بہت سارے انرجیٹک باشعور اور باصلاحیت نوجوان پاکستانی کیمونٹی کی خدمت کیلئے تیار ملیں گے بس ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے جس پر نام کی بجائے کام کا ٹھپا ھونا بہت ضروری ہے ایسا نہ کیا تو مستقبل میں ہمارے نوجوان پیچھے رہ جائیں گے اور اس کا ذمہ دار ہمیں ٹھہرایا جائے گا۔ ابھی بھی سنبھل سکتے ہیں۔
I like this blog very much so much fantastic information.