اسلام آباد: شعبہ زندگی میں مقابلہ بھی بڑھ گیا ہے ، سوشل میڈیا میں مغرب، کینیڈا ، آسٹریلیا اور امریکہ سمیت ترقی یافتہ ممالک کے سرکاری محکموں کے ٹیکنالوجی کی بدولت تیز رفتار کام کو دیکھ کر پاکستانی شہری اکثر یہ سوچتے ہیں کہ یہ سب پاکستان میں کیوں ممکن نہیں؟
پاکستان بدل رہا ہے کیوں کہ کچھ محکموں نے انقلابی اقدامات اٹھاتے ہوئے صارفین کو وہ تمام سہولیات مہیا کی ہیں جن کی وہ خواہش کرتے ہیں ، اس فہرست میں نادرا کو سب سے اوپر نہ رکھا جائے تو یہ اس محکمے کے ساتھ ناانصافی ہو گی۔نادرا کے ای گورننس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سیلمان ملک ہیں جو امریکہ سے تعلیم یافتہ ہیں ۔ سیلمان ملک نادرا میں اپنے شعبے کے بارہ مختلف منصوبوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
سیلمان ملک نے کہا کہ جب سے طارق ملک نے نادرا کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا ہے، انہوں نے بے شمار انقلابی اقدامات اٹھاۓ ہیں، بالخصوص خواتین کے شناختی کارڈز کے حوالے سے انہوں نے احکامات جاری کیے کہ پاکستان خواتین کو قومی دھارے میں شامل کیے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں کر سکتا ۔ طارق ملک کا وژن ہے کہ تمام خواتین کے شناختی کارڈز بنیں تاکہ وہ ووٹ ڈال سکیں اور حکومت کی طرف سے مہیا کی گئی صحت کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ سلیمان ملک کے مطابق نادرا روزانہ ایک لاکھ پچیس ہزار شناختی کارڈ بنا رہا ہے اور چیٸرمین نادرا طارق ملک مستقبل قریب میں اس ہدف کو ڈیڑھ لاکھ تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔
سیلمان ملک نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پروف آف رجسٹریشن کے تحت اس سال اب تک بائیس ہزار افغان شہریوں کا انداراج ہو چکا ہے ۔ ان افغان شہریوں کے انداراج کے دوران ان کے خاندان کی معلومات کے علاوہ ان کے انگلیوں کے نشان اور چہرے کی تصویر کی تصاویر لی جاتیں ہیں تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو ۔ افغان شہریوں کی نادرا میں رجسٹریشن کے حوالے سے پاکستان میں پائی جانیوالی تشویش کے متعلق انہوں نے کہا فیملی ٹری کے بغیر افغان شہریوں کا انداراج ناممکن ہے ۔ محمد سیلمان نے کہا کہ مارچ ۲۰۲۱ تک تقریبا چودہ لاکھ افغان شہری نادرا کے ڈیٹا بیس میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔۔
بین الاقوامی منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے سلیمان ملک نے کہا کہ نادرا اب تک صومالیہ ، کینیا ، ملاویہ ، کیمرون اور سوڈان میں شہریوں کے انداراج کا نظام رائج کرنے میں مدد کر چکا ہے جس سے نہ صرف نادرا کی بین الاقوامی سطح پہ ساکھ میں اضافہ ہوا ہے بلکہ نادرا کو مالی طور پہ مستحکم بھی ہوا ہے ۔سیلیمان ملک کا کہنا تھا کہ نادرا شہریوں کی گاڑیوں کی رجسٹریشن ان کی دہلیز پہ جاکہ کر رہی ہے ، یہ منصوبہ فی الحال اسلام آباد کی حد تک ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب یہ سہولت پاکستان کے ہر شہری کو میسر ہو گی ۔
سیلیمان ملک نے رہبر ایپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شہری اس ایپ کے ذریعے نادرا سینٹر کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں ، سیلیمان ملک نے کہا کہ نادرا میں مانیٹرنگ کا ایک مربوط نظام موجود ہے جس کے ذریعے ہم ہیڈکوارٹرز سے تمام سینٹرز کی نگرانی کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم یہاں تک مانیٹر کر رہے ہیں کہ ملک کے دور دراز سینٹر میں بھی بیٹھا ہوا نمائندہ ایک وقت میں کتنے لوگوں کو سروس مہیا کر رہا ہے اور لوگوں کی قطار کیوں لگی ہوئی ہے۔
سیلیمان ملک نے کہا کہ ہم عوام کو جلد خوشخبری سنائیں گے کہ ہائی کورٹ کی سطح پہ عدالتی ریکارڈ کو آن لائن کر دیا گیا ، انہوں نے کہا کہ اس نظام کے تحت شہری اپنے کیسوں کی تاریخ اور پیش رفت آن لائن دیکھ سکیں گے۔ایک سوال کے جواب میں سیلیمان ملک نے کہا کہ اب کسی بھی شہری چاہے وہ پاکستان میں ہو یا دنیا کے کسی بھی ملک میں ہو وہ شناختی کارڈ کے لیے آن لائن اپلائی کر سکتا ہے ۔ سیلیمان ملک نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانی اب پاسپورٹ بھی آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں ، اپلائی کرنے کے بعد انہیں ای میل کے ذریعے تصدیق کر دی جائے گی ۔
Comments are closed.