بیجنگ میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے جنوب مغربی چین کے صوبے سیچوان کا دورہ کیا جو چین کا ایک اقتصادی اور ثقافتی مرکز ہے ۔
دورے کے دوران صوبائی قیادت، کاروباری اداروں،پاکستانی کمیونٹی اور چینی میڈیا سے ملاقاتیں کیں ۔ پاکستانی سفیر نے سیچوان صوبے کی چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے زیر اہتمام سرمایہ کاری گول میز کانفرنس میں شرکت کی ۔ کاروباری افراد آزادانہ ٹیکس نظام سے فائدہ اٹھائیں۔ پاکستان میں برآمدی صنعتوں میں سرمایہ کاری کریں۔
چار روزہ دورے میں پاکستانی سفیر نے نیئَے جیانگ شہر کی شہری حکومت کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے بھی خطاب کیا۔ 182 ٹن پاکستانی خشک مرچوں کی پہلی کھیپ کی چین آمد کا جشن منایا گیا۔ تقریب میں پاکستانی شہر ملتان اور چینی شہر نیئَے جیانگ کے درمیان سسٹر سٹی تعلقات کے لئے لیٹر آف انٹنٹ پر بھی دستخط کیے گئے۔
اپنے دورے کے دوران سیچوان یونیورسٹی کے پاکستانی طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے خلیل ہاشمی نے پاک چین تعلقات کی تاریخی اہمیت اور “آئرن برادرز” کے پائیدار رشتے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس سے پہلے انہوں نے سیچوان یونیورسٹی میں 2008میں قائم ہونے والے پاکستان ریسرچ اینڈ اسٹڈی سینٹر کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے صدر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں تعلیمی تحقیق اور اسکالرشپ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
Comments are closed.