حکومت نے ترسیلات زر بڑھانے کے لیے سفارشات طلب کرلیں

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں  ترسیلات زر کو بڑھانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خصوصی مشیر زلفی بخاری ، سٹیٹ بینک آف پاکستان نیشنل بینک اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام نے شرکت کی۔

وزیرخزانہ اسد عمر نے ترسیلات زر کو بڑھانے کے لیے نادرا سے سفارشات طلب کرلیں،اجلاس میں ترسیلات زر کو بڑھانے کے راہ میں حائل مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیرخزانہ اسد عمر نے ترسیلات زر کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کردی،نادرہ اگلے اجلاس میں ترسیلات زر کو بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے متعلق سفارشات پیش کرے،اجلاس میں حوالہ اور ہنڈی پر قابو پانے کے حوالے سے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

Comments are closed.