روپے کی قدر میں کمی، ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور سعودی ریال مہنگا

کراچی: ایک ہفتے کے دوران روپیہ کی قدر میں کمی جبکہ ڈالر، پاونڈ، یورو اور سعودی ریال مہنگا ہوگیا۔
ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے دیگر کرنسی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،،، انٹر بینک میں ڈالر 7 روپے 68 پیسے اضافے سے 131 روپے 93 پیسے کی سطح پر بند ہوا ،، انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہونے سے اوپن مارکیٹ میں بھی اس کے ریٹ بڑھ گئے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے 20 پیسے اضافے سے 132 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ،، ڈالر کی دیکھا دیکھی دیگر کرنسیاں بھی مہنگی ہوئی ،،، ایک ہفتے کے دوران یورو 4 روپے 50 پیسے اضافے سے 151 روپے 50 پیسے، پاونڈ 6 روپے اضافے سے 172 روپے، سعودی ریال 70 پیسے اضافے سے 34 روپے 50 پیسے اور درہم 80 پیسے اضافے سے 35 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

Comments are closed.