کراچی: سعودی بیل آوٹ پیکیج کے اعلان نے گزشتہ ہفتے انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ کیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں صفراشاریہ94فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی نسبت روپے کی قدر1اعشاریہ86فیصد بڑھ گئی۔
گزشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر مجموعی طورپر 1روپے27 پیسے کی کمی سے 132روپے45پیسے پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدرمجموعی طور پر 2روپے 50پیسے کی کمی سے 131روپے70 پیسے پر آگیا۔ اس طرح سے انٹربینک مارکیٹ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر اوپن مارکیٹ میں 75 پیسے سستا پر دستیاب ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1ڈالر کی کمی سے 1234ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث ہفتے کوفی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 429 روپے کی مزیدکمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر59700روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 51183روپے ہوگئی۔
Comments are closed.