اسلام آباد: پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے بھی 3 ماہ کی ادھار ادائیگیوں پر2 لاکھ بیرل یومیہ تیل لینے کیلیے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت و ڈائریکٹر جنرل ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی سلطان الجبیر کی سربراہی میں وفد 19 اکتوبر کو ایک روزہ دورے پر پاکستان آرہا ہے۔ وفد میں یو اے ای کے نائب وزیرخارجہ بھی شامل ہیں۔ وفد وزیر خزانہ اسد عمرسمیت دیگر پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرکے اسی روز واپس چلا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ساتھ کافی عرصے بعد اس نوعیت کی بات چیت ہونے جا رہی ہے۔ یو اے ای چاہتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید آگے بڑھایا جائے اور مذاکرات میں بریک تھرو کی توقع ہے۔
Comments are closed.