حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک بار موخر کردیا

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدرات اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موخر کر دی گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ آئندہ ای سی سی کے اجلاس میں ہوگا۔ اجلاس میں برآمدی صنعتوں کیلئے گیس اور آر ایل این جی فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔  جس میں وزارت توانائی کی جانب سے تجویز کی گئی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو موخر کر دیا گیا جبکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں برآمدی صنعتوں کیلئے گیس اور آر ایل این جی فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سردیوں میں برآمدی صنعت کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ زرائع کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پانچ برآمدی شعبوں کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی ضرورت ہے۔ برآمدی شعبے کی ضرورت آر ایل این جی سے پوری کی جاسکتی ہے۔ جبکہ نومبر تا فروری صنعتی شعبے کیلئے اضافی گیس میسر نہیں ہوگی۔

Comments are closed.