کراچی: ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 1 اعشاریہ 9 فیصد گر گیا،، مارکیٹ 41 ہزار کی حد برقرار نہ رکھ سکی۔
ملک کے خراب معاشی حالات کے سبب سرمایہ کاروں نے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایا لگانے کی بجائے شیئرز فروخت کیے،جس کے باعث ایک ہفتے کے دوروان مجموعی طور پرشیئرز کی مالیت میں 139 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ میں جہاں مقامی سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کیے وہیں فارن انویسٹرز نے بھی 1 کروڑ 16 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز بیچ دیئے۔جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ 41 ہزار کی سطح برقرار نہ رکھ سکی اور ہفتے کے اختتام پر مجموعی طور پر791 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار869 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت ادائیگوں کا توازن بری طرح متاثر ہے، سعودی عرب کی جانب سے 1 ارب ڈالر وصول ہونے کے باوجود ابھی ملک کو کم از کم 11 ارب ڈالر کی مزید ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار ملکی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایا لگانے سے ہچکچا رہے ہیں۔
Comments are closed.