شیخ رشید کا آئندہ ماہ سے تین نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان

لاہور۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر ریلوے نے تین نئی ریل گاڑیاں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور سے فیصل آباد نان اسٹاپ ٹرین یکم اکتوبر سے چلے گی، موہنجوداڑو اور روہی ایکسپریس 16 اکتوبر سے چلیں گی، موئن جوداڑو ایکسپریس لاڑکانہ، سیہون شریف اور جامشورو تک چلے گی، روہی ایکسپریس پنوں عاقل، گھوٹکی، ڈھرکی، صادق آباد، رحیم یار خان اور خان پور تک چلے گی جب کہ ٹریک کی صورتحال بہتر ہوتے ہی ٹرینوں کی اسپیڈ 160کلو میٹر فی گھنٹہ کردیں گے۔

وزیر ریلوے نے بتایا کہ 10 سال قبل ریلوے میں 10 مال گاڑیاں چلتی تھیں اور آج بھی وہی چل رہی ہیں، سال کے آخر تک 15 مال گاڑیاں چلائیں گے، کراچی خالی جانے والی مال گاڑیوں کے کرائے میں 50 فیصد کمی کا حکم دیدیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سابق وزیر نے کس کس کو ریلوے اراضی لیز پر دی رپورٹ مانگ لی ہے، ریلوے کے مالی حالات بہتر کرنے کے لیے دوقیمتی پلاٹ فروخت کروں گا۔ ملازمین کی شدید کمی کا شکار ہے، محکمے میں 23 ہزار نئی بھرتیوں کی ضرورت ہے، ہم 10 ہزار افراد فوری بھرتی کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر ریلوے نے بتایا کہ تمام ریلوے ملازمین کو ایک گریڈ ترقی دینے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی ہے جب کہ خوشحال خان ایکسپریس کے حادثے کی تفصیلی رپورٹ 30 ستمبر تک طلب کرلی ہے۔

نوازشریف کی ڈیل کے ذریعے رہائی کے سوال پر شیخ رشید نے کہاکہ انہیں ڈیل کی خبروں کا کوئی علم نہیں، اس بارے میں شہباز شریف بہتر بتاسکتے ہیں البتہ نواز شریف کی کرپٹ حکومت ملک کا ستیاناس کرگئی، حکومت کو یومیہ 6 ارب روپے سود دینا پڑ رہا ہے۔

Comments are closed.