واشنگٹن: عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتِ حال کم از کم دو سال تک نازک رہے گی جس کی وجہ کمزور معاشی ترقی اور غربت میں اضافہ ہے۔ ورلڈ بینک کی نئی رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ سے لوگوں کو غربت سے نکالنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں دشواری ہو گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کہ پاکستان کو بڑھتے ہوئے مالیاتی خسارے کو پائیدار بنیادوں پر طویل المدتی ترقی کے لئے کم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو اپنی شرح نمو میں اضافے کے لیے مزید سرمایہ کاری اورصنعتی پیداور کو فروغ دینا ہو گا۔
پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کے ڈاریکٹر النگانو پتچا موتو کا کہنا ہے کہ “اس سے زیادہ اور بہتر تنخواہوں والی ملازمتیں پیدا ہوں گی جو کہ مستقبل میں معاشی ترقی اور استحکام کے لئے قابل اعتماد راستہ ہے۔
آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگز کے دوران جاری کی گئی عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے جس کے راستے محدود ہیں۔ یہ چڑھتی اور گرتی معیشت کے حصار میں پھنسا ہوا ہے اور اس کے اخراجات بہت زیادہ ہیں۔
Comments are closed.