پاکستان حکومت نے 20-2019 میں 10 ارب 14 کروڑ ڈالر کا قرضہ واپس کیا 

مانیٹرنگ ڈیسک

اکنامک افیئر ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق گذشتہ مالی سال بیرونی قرضوں کی واپسی کا تخمینہ 10ارب42کروڑ ڈالر لگایاگیا تھا،اتارے گئے قرض میں8 ارب 33 کروڑ ڈالر اصل ادھار اور ایک ارب 80کروڑ ڈالر سود اتارا گیاہے

رپورٹ کے مطابق بیرونی ممالک سے لیاگیا 72کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرض بھی ادا کیا گیا جب کہ  حکومت نے ایک ارب ڈالر سکوک بانڈز کی مد میں بھی واپس کیے۔

دستاویز کے مطابق 20-2019 میں 4 ارب 40 کروڑ ڈالر کا غیر ملکی کمرشل قرضہ واپس کیا گیا اور  2 ارب 21 کروڑ ڈالر غیر ملکی اداروں کو واپس کیے گئے۔

Comments are closed.