واشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی نئی حکومت کی جانب سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کو درست اقدام قرار دیا ہے۔
پاکستان کے معاشی جائزے کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو مالیاتی پالیسی مزید سخت اور شرح منافع بڑھانے کی ضرورت ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کی ضرورت ہے کیونکہ بڑھتا ہوا خسارہ، کم ہوتی معاشی ترقی اور زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑے چیلنجز ہیں۔
آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معیشت کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات ناکافی ہیں تاہم پاکستان کو ٹیکس اصلاحات اور ٹیکس آمدن بڑھانے کی ضرورت ہے۔
آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری مزید بڑھانے اور انسداد منی لانڈرنگ قوانین کو مزید مستحکم بنانے کی تجویز بھی دی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ جس کے دوران پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا تھا
Comments are closed.