گیس کی قیمتوں میں 215 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوتک اضافہ متوقع

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط مان لی۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں 215 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافے کی سفارش کر دی، گیس چوری کا نقصان بھی صارفین سے پورا کیا جائے۔

ایس این جی پی ایل نے اوگرا سے قدرتی گیس، ایل این جی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کی سفارش کی ہے۔ قدرتی گیس  215 روپے جب کہ ایل این جی کی قیمت میں 103 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کو جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2018.19 کیلئے 91 ارب روپے درکار ہیں،اس لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی جائے۔گیس چوری کا نقصان بھی صارفین سے وصول کرنے کی تجویزدی گئی ہے،اوگرا 10 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گی۔ منظوری کی صورت میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں سال یکم جولائی سے تصور ہو گا۔

Comments are closed.