اسلام آباد: تحریک انصاف کی سو روزہ حکومت کے دوران بجلی چوری کے6 ہزار880 واقعات سامنے آئے، جب کہ 1 ہزار 441 مقدمات درج کر کے ایک ہزار سے زائد بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔
پاور ڈویژن کی جانب سے سو روزہ رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 887 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا، خیبر پختونخوا میں 201 جبکہ سندھ,بلوچستان میں بجلی چوری کے الزام میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔
پاور ڈویژن کی جانب سے پنجاب،خیبر پختونخوا میں انسداد بجلی چوری ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا، رپورٹ کے مطابق 100 روز میں لائن لاسز میں 1 اعشاریہ 5 فیصد کمی واقع ہوئی اوربجلی تقسیم کمپینوں کی ریکوری میں 1 فیصد اضافہ ہوا۔
پاور ڈویژن کے مطابق لیسکو اور آئیسکو میں اسمارٹ میٹرنگ کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک اسمارٹ میٹرنگ منصوبے کے لیے 40 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کوتوانائی کے شعبہ سے متعلق 4777 شکایات موصول ہوئیں جبکہ توانائی کے شعبہ سے متعلق 4358 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
Comments are closed.