انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک بار پھر 160 روپے سے تجاوز کرگئی

کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 160 روپے سے تجاوز کرگئی، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ 32 ہزار 458 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے اضافے کے ساتھ 160 روپے 19 پیسے پر بند ہوا،، انٹربینک کی دیکھا دیکھی اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے ریٹ بڑھ گئے،، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 30 پیسے اضافے سے 160 روپے 70 پیسے میں فروخت ہوئی، کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافہ اس کی طلب بڑھ جانے کے باعث ہوا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوران ٹریڈنگ 400 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی،، جبکہ اختتام پر مارکیٹ 149 پوائنٹس کے اضافے سے 32 ہزار 458 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ تجزیہ کار اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کے لئے معاشی اور سیاسی حالات میں استحکام بہت ضروری ہے۔

Comments are closed.